شدت پسندوں سمیت چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زیِر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ جموں کے علاقے میں مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں دو مبینہ شدت پسند بھی شامل ہیں۔ انڈین فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح فوجیوں کے ایک دستے نے مینڈھر کے علاقے میں شدت پسندوں کے ایک گروہ کو لائن آف کنٹرول عبور کرتے ہوئے دیکھا۔ ترجمان کے مطابق ان شدت پسندوں نے للکارنے پر فائر کھول دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو شدت پسند مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق فوجیوں کو مرنے والے افراد کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں بھی ملی ہیں۔ ایک اور واقعہ میں مبینہ شدت پسندوں نے منگل کی رات گئے ڈوڈہ ضلع میں دو شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ شدت پسندوں نے ان افراد کو پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں ہلاک کیا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں جنسی سکینڈل پر ہڑتال05 May, 2006 | انڈیا ہندوؤں کے قتل پر جموں میں ہڑتال02 May, 2006 | انڈیا بھارتی زیرِانتظام کشمیرمیں ہڑتال08 August, 2005 | انڈیا پلوامہ دھماکہ، کشمیرمیں ہڑتال14 June, 2005 | انڈیا گیلانی پر حملے کے خلاف ہڑتال12 February, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||