گیلانی پر حملے کے خلاف ہڑتال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالرٰحمن گیلانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہڑتال کی گئی جس کے تحت یونیورسٹی کے تقریبا بہتر کالجوں میں تدریس کا سلسلہ معطل رہا۔ دانشوروں ، اساتذہ اور طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسرگیلانی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ اسی دوران دلی پولیس نے ڈاکٹروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گیلانی سے بیان لینے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اسی لیے تفتیش میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پرفیسرگیلانی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ لیکن انفیکشن کے خطرے کے سبب انکے جسم سے اب بھی ایک گولی نہیں نکالی جا سکی ہے۔ گزشتہ منگل کو قاتلانہ حملے میں انہیں کم از کم تین گولیاں لگی تھیں۔ پروفیسرگیلانی کی وکیل نندتا ہکسر نے ایک بار پھر ان پر قاتلانہ حملے کے لیے پولیس پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔ ادھر دلی یونورسٹی میں ہفتے کے روز گیلانی پر حملے کےخلاف ہڑتال کے سبب یونیورسٹی کےماتحت تقریبا سبھی کالج رہے۔ دانشورں، اساتذہ اور طلباء کے ایک بڑےگروپ نےایک میٹنگ میں قرارداد منظور کی ہے جس میں پرفیسر گیلانی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ’ایمس‘( آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس) کے ڈاکٹر پولیس کو پرفیسرگیلانی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جبکہ گیلانی کے رشتے دار ان سے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ابھی تک گیلانی کا بیان نہیں درج کرسکی ہے اور اسی لیے تفتیش میں تاخیر ہورہی ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرفیسر گیلانی ابھی اس حالت میں نہیں ہیں کہ وہ اپنا بیان دے سکیں۔ ان کی حالت بتدریج بہتر تو ہو رہی ہے لیکن ابھی کافی پیچیدگیاں ہیں۔ اسی دوران پروفیسر گیلانی کی صحت کی تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی دو رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دونوں ڈاکٹر فورینزک سائنس کے ماہر ہیں اور وہ پروفیسر گیلانی کی صحت کی جانچ کے بعد انتظامیہ کو مطلع کریں گے۔ یہ ٹیم گیلانی کو لگی گولیوں کی بھی تفتیش کریگی اور اس سے یہ پتہ کرنے میں مدد ملے گی کہ آخر حملے میں کس قسم کا ہتھیار استعمال کیا گیا۔ گیلانی پر حملہ کو چار دن ہو چکے ہیں لیکن پولیس کو ابھی اس کا کوئی بھی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں پارلیمنٹ حملے کے دیگر ملزمان افضل اور شوکت علی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ پولیس کا ایک دستہ جموں کشمیر بھی روانہ کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||