BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 February, 2005, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیلانی کیس، کوئی سراغ نہیں ملا

 پروفیسر علی گیلانی
پولیس پروفیسر گیلانی پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں اندھیرے میں ہے
دلی یونیورسٹی کے پروفیسر سید عبدالرحمٰن گیلانی کی حالت بہتر ہوئی ہے تاہم انفیکشن کے خدشے سے ڈاکٹروں نے ان کے جسم سے ابھی تک گولی نہیں نکالی ہے۔ انھیں کم از کم تین گولیاں لگی ہیں۔

پروفیسر گيلانی کو منگل کی رات جنوبی دلی میں ان کی وکیل نندتا ہکسر کے گھر کے باہر کسی نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

پروفیسرگیلانی اب تھوڑی بہت بات کر لیتے ہیں اور ان کے دوستوں اور ر شتے داروں کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ پروفیسر گیلانی نے اپنے حملہ آور کو نہیں دیکھا تھا-

پولیس کے اندازے کے مطابق ان پر گولی تقریبا چار گز کی دوری سے چلائی گئی تھی۔

مسٹر گیلانی کی وکیل نندتا ہکسر نے کہا ہے کہ ان کے موکل کل تک کوئی بیان دینے کی حالت میں نہیں ہوں گے۔ انھوں نے اس بات پر بھی سخت اعتراض کیا کہ پولیس نے ہسپتال میں سید عبدالرحمٰن گیلانی کے کمرے کے باہر چوبیس گھنٹے پہرہ بٹھا رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ابھی تک پولیس پروفیسرگیلانی پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں اندھیرے میں ہے لیکن پولیس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پروفیسرگیلانی کے حامیوں نے مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ اس مطالبے میں اب شدت آ رہی ہے کہ اس معاملے کی تفتیش سی بی آي سے کرائي جائے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سی بی آئي سے تحقیقات کرانے کے خلاف نہیں ہے اور وہ ہر قدم اٹھائے گی جس کا عدالت حکم دےگی۔

گزشتہ منگل کو سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ پر حملے کے معاملے میں دلی پولیس کی اپیل کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پروفیسر گیلانی پر ہونے والے حملے پر گہری تشویش ظاہر کی تھی اور پولیس کمشنر کو حکم دیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تفتیش کی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد