BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 February, 2005, 19:51 GMT 00:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہلی، عبدالرحمان گیلانی پر حملہ
گیلانی
گیلانی منگل ہی کو کیس کی حتمی سماعت کے لیے عدالت گئے تھے
بھارت میں پارلیمان پر حملے کے کیس میں بری ہونے والے پروفیسر عبدالرحمان گیلانی پر منگل کو چند نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیلانی پر پانچ فائر کیے گئے ہیں۔ انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی وکیل نندتا ہکسر سے ملاقات کرنے وسنت کنج کے علاقے میں ان کی رہائشگاہ پر گئے تھے۔

گیلانی، ذاکر حسین کالج میں بطور پروفیسر تعینات ہیں۔ منگل کی صبح وہ پارلیمان پر حملے کے کیس کی آخری سماعت کے لیے عدالت بھی گئے تھے۔

ان کی وکیلنے بتایا ’گیلانی شام کے ساڑھے آٹھ سے نو بجے کے قریب اپنے کیس کے سلسلے میں کچھ نکات جاننے کے کیے ان سے ملنے آئے تھے۔ دروازے پر زور زور سے دستک ہوئی، جب میں باہر نکلی تو گیلانی باہر تھے اور کہہ رہے تھے کہ مجھ پر فائرنگ کی گئی ہے‘۔

انہیں طبی امداد پہنچانے والے ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے بارے میں کوئی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد