کشمیر:چوبیس گھنٹےمیں 9 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف واقعات ميں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ عسکریت پسند اور دو پولیس کے اہلکار سمیت دو عام شہری شامل ہیں۔ ریاست کے کپواڑہ ضلع میں ہندوستانی فوج نے چارعسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایک دوسرا واقعہ سرینگر کے جنوبی علاقے کلگام میں عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ترال علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسند نے ایک پولیس اہلکار کو گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ایک دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی موت ہو گئی ہے۔ سوپور میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مسلم درویش فقیرعبدالاحد کے گھر کے پاس ان کے پیروکاروں کی بھیڑ پر ایک دستی بم پھینکا لیکن کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ اسی طرح ہفتے کے روز پٹن علاقے ميں ہندوستانی فوج کی گولیوں سے زخمی ہونے والی ایک خاتون کی بھی موت ہوگئی ہے۔ فوج کی کارروائی کے خلاف احتجاج کےطور پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ایک جلوس نکالا ہے۔ | اسی بارے میں پانچ ہندو عقیدت مند زخمی 21 June, 2006 | انڈیا کشمیر میں دستی بم کا حملہ12 June, 2006 | انڈیا کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک 22 June, 2006 | انڈیا جموں بس حادثہ، کم از کم 25 ہلاک18 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||