کشمیر: دو جھڑپوں میں گیارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو الگ الگ واقعات میں ایک فوجی افسر اور دس مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق بانڈی پورہ کے علاقے میں ایک گھر کے محاصرے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انڈین فوج کا ایک لیفٹیننٹ کرنل اور دو شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق یہ محاصرہ تاحال جاری ہے اور فوجیوں نے دو شدت پسندوں کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ ادھر انڈین فوج کا کہنا ہے کہ کیرن کے علاقے سے لائن آف کنٹرول عبور کر کے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے آٹھ مشتبہ شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو علی الصبح پیش آیا اور یہ افراد ایل او سی پر لگی خاردار تار کی باڑ کاٹ کر علاقے میں گھسنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ فوجی ترجمان کرنل ایچ جنیجہ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں اور فوج کے درمیان لڑائی خاصی دیر جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ’ اس جھڑپ میں شدت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا اور یہ مقابلہ چھ گھنٹے تک جاری رہا۔ ہمیں جائے وقوع سے آٹھ لاشیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں‘۔ انڈیا یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ شدت پسند گرمیوں میں پہاڑوں پر جمی برف پگھلنے پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں داخلے کی کوشش کرتے ہیں۔ انڈین حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ ماہ میں ایک مرتبہ پھر در اندازی میں تیزی آئی ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر:چوبیس گھنٹےمیں 9 ہلاک 25 June, 2006 | انڈیا کشمیر : بیرونی مداخلت کی تیاری؟25 June, 2006 | انڈیا کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک 22 June, 2006 | انڈیا پانچ ہندو عقیدت مند زخمی 21 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||