انڈین کشمیر: دو افراد کی ہلاکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زيرانتظام کشمیر کے رجوری ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جموں سے تقریبا ایک سو ستّر کلومیٹر دور ہلتک گاؤں میں سنیچر کی رات مشتبہ عسکریت پسندوں نے محمد شفی اور محمد نواز نامی دو افراد کو ان کے گھروں سے زبردستی باہر نکالا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے ان افراد کے گلے کاٹنے کے بعد ان کی لاشیں جنگل میں چھوڑ کے چلے گئے۔ گاؤں والوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے لیکن اب تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو اندیشہ تھا کہ یہ لوگ پولیس کے مخبر ہیں۔ خطے میں ان دنوں جاری دہشت گردانہ واقعات نے انتظامیہ کی پریشانی میں اضافہ کردیاہے۔ گزشتہ ماہ کے دوارن عسکریت پسندوں نے ریاست کی اقلیتی ہندو برداری اور پولیس تک خبریں پہنچانے والے افراد کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس سال مئی میں عسکریت پسندوں نے پینتس ہندوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ڈوڈا ضلع کے ایک گاؤں میں بھی مبینہ علیحٰدگی پسندوں نے بائیس ہندو دیہاتیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اودھم پور پولیس کو تیرہ ہندو چرواہوں کی لاشیں ملی تھیں۔ |
اسی بارے میں کشمیر میں دستی بم کا حملہ12 June, 2006 | انڈیا کشمیر، امن عمل کو خطرہ ؟20 June, 2006 | انڈیا کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک 22 June, 2006 | انڈیا کشمیر : بیرونی مداخلت کی تیاری؟25 June, 2006 | انڈیا کشمیر:چوبیس گھنٹےمیں 9 ہلاک 25 June, 2006 | انڈیا کشمیر: دو جھڑپوں میں گیارہ ہلاک30 June, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک02 July, 2006 | انڈیا کشمیر: جھڑپوں میں چھ ہلاک03 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||