دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں کم از کم دو عسکریت پسند ہلاک ہوگۓ ہیں۔ سری نگر میں فوج کے ترجمان وی کے بترا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ جھڑپ جمعہ کے روز علی الصبح سری نگر سے تقریباً ساٹھ کلو میٹر دور باندی پور ضلع کے مقام ارنگاو میں پیش آئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی افسران نے عسکریت پسندوں سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد ایک گھر کو گھیر لیا اور گھر کی تلاشی شروع ہوتے ہی اندر چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے پولیس پر گولی چلانی شروع کر دی۔ ترجمان وی کے بترا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی جس میں کم از کم دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ مرنےوالے مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں اس جھڑپ میں کسی بھی سیکورٹی افسر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اسی دوران سری نگر کے کٹھوا ضلع کے ایک گاؤں سے سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کیۓ ہیں۔ اس میں چار راکٹ لانچرز، دو گرینڈ اور کارتوس شامل ہیں۔ | اسی بارے میں جموں: چار ہندو ہلاک13 July, 2006 | انڈیا سابق رکن اسمبلی سمیت 5 ہلاک 08 July, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک02 July, 2006 | انڈیا کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک 22 June, 2006 | انڈیا پانچ ہندو عقیدت مند زخمی 21 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||