جموں: چار ہندو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی پولیس کے مطابق جموں خطے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پونچھ ضلع کے مگنار گاؤں میں پیش آیا ہے۔ واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے گاؤں کے دو گھروں پر اندھا دھند گولیا چلانی شروع کر دیں جس میں چھ اور آٹھ سالہ دو لڑکیاں اور دو لڑکے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے لڑکوں کی عمر سترہ اور بیس سال تھی۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ریاست کی اقلیتی ہندو برادری سے تھا۔ اب تک کسی بھی عسکریت پسند گروہ نے اس حملے کی ذمے داری نہیں لی ہے۔ اس سے قبل مئی میں صرف دو دنوں میں ہی پینتس ہندوؤ کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ ڈوڈا ضلع کے ایک گاؤں میں مبینہ علیحدگی پسندوں نے بائیس ہندو دیہاتیوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ اودھم پور پولیس کو دو دن میں تیرہ ہندو چرواہوں کی لاشیں ملی تھیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہندوستان کے زير انتظام جموں اور کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق ریاستی اور مرکزي دونوں ہی حکومتوں پر اس خطے میں جاری تنازعہ کا حل نکالنے کے لئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ |
اسی بارے میں ڈبل روٹی کے پیسے مانگنے پر قتل08 July, 2006 | انڈیا سابق رکن اسمبلی سمیت 5 ہلاک 08 July, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک02 July, 2006 | انڈیا کشمیر:چوبیس گھنٹےمیں 9 ہلاک 25 June, 2006 | انڈیا پانچ ہندو عقیدت مند زخمی 21 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||