کشمیر، اہم شدت پسند گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر اتنظام کشمیر کے جموں علاقے سے پولیس نے شدت پسند تنظیم حرکت المجاہدین کے ایک اہم کارکن کو گرفتار کرنے کا دعوہ کیا ہے۔ جموں کے سینئر پولیس اہلکار منوہر سنگھ نے بی بی سی کو بتایا ’پولیس کو ملی معلومات کے مطابق ہم نے اتوار کی رات جموں شہر میں ایک جگہ چھاپا مار کر ایک شدت پسند کو گرفتار کیا ہے۔‘ پولیس نے اس جگہ کا نام نہیں بتایا ہے جہاں اس نے چھاپا مار کر شدت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ منوہر سنگھ کے مطابق گرفتار کیا گیا شدت پسند جموں علاقے میں حرکت المجہادین کا ایک اہم کمانڈر فیصل سہیل ہے۔ فیصل کو کشتواڑ ضلع کے چھترو گاؤں کا باشندہ بتایا جارہا ہے۔ منہور سنگھ نے بی بی سی کو بتایا’ اس برس جون کے مہینے میں کشتواڑ کے نزدیک بورڈ روڈ سنگھٹن کے پانچ افراد کو ہلاک کرنے کے علاوہ فیصل کئی شدت پسند کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔‘ ادھرسری نگر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سوپور علاقہ میں مبینہ شدت پسندوں نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ضلع کے پولیس چیف آنند جین نے بی بی سی کو بتایا کہ سوپور کے مین بازار میں پیر کو شدت پسندوں نے بےحد قریب سے گولیاں مار کر دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار مرکزی رزرو پولیس فورس کے ممبر تھے۔ کسی بھی شدت پسند تنظيم نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ جموں کشمیر میں آخری مرحلہ کی ووٹنگ 24 دسمبر کو ہونی ہے حس سے قبل سرینگر کے نزدیکی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ’کشمیری انتخاب میں حصہ نہ لیں‘27 October, 2008 | انڈیا کشمیریوں نے ووٹ کیوں ڈالا ؟ 17 November, 2008 | انڈیا ووٹ پڑے تو؟22 November, 2008 | انڈیا پینسٹھ فیصد سے زیادہ پولنگ23 November, 2008 | انڈیا ’ہم دل سے ووٹ نہیں ڈالتے‘30 November, 2008 | انڈیا کشمیر: الیکشن کا چوتھا مرحلہ07 December, 2008 | انڈیا کشمیر: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ13 December, 2008 | انڈیا کشمیر میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ17 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||