کشمیر میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات اور سخت سردی میں انتخابات کا چھٹا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ انتخابات کے اس مرحلے میں وادی کشمیر اور جموں خطوں کے سولہ انتخابی حلقوں کےلیے دو سو اکہتر اُمیدوار میدان میں اترے ہیں۔ اس مرحلے میں قسمت آزمائی کرنے والوں میں سابق وزرائے اعلیٰ غلام نبی آزاد اور مفتی محمد سعید بھی شامل ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق علیحدگی پسندوں کی کال پر الیکشن مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے نیم فوجی عملہ اور پولیس کے تیس ہزار اضافی جوانوں کو ایک ہزار دو سو اڑسٹھ پولنگ بوتھوں پر خصوصی ڈیوٹی کےلیے تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع اسلام آباد اور کولگام کی دس سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو صبح سویرے شدید سردی کے باوجود لوگوں کو بجبہاڑہ، دیوسر، کولگام، شانگس اور ڈورو وغیرہ میں گرم ملبوسات پہنے کشمیری ووٹروں کو پولنگ بوتھوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
شانگس حلقے میں ووٹ ڈالنے کےلیے نکلنے والے ایک ساٹھ سالہ شہری، محمد عبداللہ نے بتایا ’سیلاب آتا ہے تو حریت والے بیان تک نہیں دیتے۔ یہاں آتا کون ہے۔ جو ووٹ مانگتے ہیں وہ بھی نہیں آتے۔ لیکن ہم مجبور ہیں۔ ووٹ ڈالنا ہی پڑتا ہے۔‘ اس دوران اسلام آباد کے بٹہ پورہ گاؤں میں بعض نوجوانوں نے الیکشن مخالف مظاہرہ کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ دریں اثناء پولیس کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے مومن آباد علاقہ میں ایک بارودی سرنگ کو نصب کیا تھا جسے پولیس نے صبح آٹھ بجے ناکارہ بنا دیا۔ اُدھر ڈورو حلقے کے منزمو گاؤں میں لوگوں نے ووٹنگ مشین میں خرابی پر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسی دوران پچھلے پانچ مراحل کی طرح آج بھی سرینگر اور دیگر بڑے قصبوں میں سیکورٹی پابندیوں کی وجہ سے کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔ چوبیس دسمبر کو انتخابات کا آخری مرحلہ شروع ہوگا جس میں سرینگر اور جموں کے اکیس انتخابی حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جائيں گے۔ | اسی بارے میں کشمیر: الیکشن کا چوتھا مرحلہ07 December, 2008 | انڈیا پاک بھارت کشیدگی، رائس پاکستان میں04 December, 2008 | انڈیا ہند- پاک کشیدگی کی طرف 01 December, 2008 | انڈیا ’ہم دل سے ووٹ نہیں ڈالتے‘30 November, 2008 | انڈیا ’رخنہ موسم ڈال سکتا ہے‘12 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||