کشمیر: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سنیچر کو ریاستی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں تین اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں پلوامہ اور شوپیاں وادی کشمیر میں ہیں جبکہ ایک ضلع کٹوع جموں میں ہے اور یلقوں کی تعداد گیارہ ہے۔ درایں اثنا سری نگر سے ہمارے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق پولیس نے الیکشن مخالف مظاہرین پر فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل نوجوان پولنگ بوتھ پر دھاوا بولنے کی کوشش کررہے تھے تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ صرف آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ ہسپتال ذرائع نے بی بی سی کوبتایا کہ زخمیوں کو جب پلوامہ سے سرینگر منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں سے قوئل گاؤں کے مظفر مشتاق کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق مظفر کے پیٹ میں کئی گولیاں پیوست ہوگئی تھیں۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد پلوامہ میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے حالات قابو میں ہیں۔ اب تک رائے شماری کے چار مرحلے گزرے ہیں جن میں سے تین میں حریت کانفرنس اور دیگر علیحدگی پسند تنظیموں کی لوگوں سے بائیکاٹ کی اپیل کے باوجود بہت کم اثر ہوا اور ووٹ ڈالے گئے لیکن چوتھے مرحلے میں اس کے برعکس رجحان رہا۔ بارامولہ کے سات میں سے پانچ حلقوں میں بائیکاٹ کا خاصا اثر نظر آیا۔ پانچویں مرحلے میں اندازہ ہے کہ کہیں کہیں کم رائے شماری بھی ہو سکتی ہے اور کچھ مقامات پر بھاری پولنگ کی بھی امید ہے جہاں سیاسی اجتماعات میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ علیحدگی پسند تنظیموں نے سنیچر کے روز لوگوں سے پلوامہ اور شوپیاں کی طرف مارچ کی اپیل کی ہے۔ حالات کے پیش نظر سرینگر اور کئی دوسرے علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال نظر آ سکتی ہے۔ پلوامہ اور شوپیاں میں کچھ پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دے کر وہاں پہلے ہی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر: الیکشن کا چوتھا مرحلہ07 December, 2008 | انڈیا پاک بھارت کشیدگی، رائس پاکستان میں04 December, 2008 | انڈیا ہند- پاک کشیدگی کی طرف 01 December, 2008 | انڈیا ’ہم دل سے ووٹ نہیں ڈالتے‘30 November, 2008 | انڈیا ’رخنہ موسم ڈال سکتا ہے‘12 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||