کشمیر، پانچ شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کی صبح ایک جھڑپ میں پانچ شدت پسندوں کوہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقے میں بعض شدت پسندوں کے موجود ہونے کا پتہ چلا تھا جن کی تلاش کے لیے فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تبھی مڈبھیڑ شروع ہوئی۔ ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مڈبھیڑ میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی شناخت حزب المجاہدین کے کارکنان کے طور پر ہوئی ہے، اس آپریشن میں فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘ آخری اطلاعات ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ آنے والے انتخابات کے تناظر میں یہ آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے، اسی گروپ نے کشتواڑ کی ایک مسجد اور علاقے میں ایسے پوسٹرز چسپاں کیے تھے جس میں لوگوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔‘ فوج نے علاقے میں محاصرے کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے اور تلاش جاری ہے کہ کہیں علاقے میں مزید شدت پسند تو نہیں چھپے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر، پولیس کی فائرنگ میں ہلاک 26 October, 2008 | انڈیا کشمیر: یواین ڈے پرہڑتال،گرفتاریاں24 October, 2008 | انڈیا یہ الیکشن آسان نہیں: عمرعبداللہ22 October, 2008 | انڈیا کشمیر، انتخابات میں تاخیر کیوں؟15 October, 2008 | انڈیا سرینگر:’آزادی مارچ‘ نہیں ہو سکا06 October, 2008 | انڈیا سرینگر: کرفیو، حریت رہنما گرفتار05 October, 2008 | انڈیا آزادی مارچ، سخت حفاظتی انتظامات04 October, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||