کشمیر، پولیس کی فائرنگ میں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سرحدی قصبے بارہمولہ میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں حالات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں اور حالات پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ بارہمولہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہڑتال کے دوران سینٹرل ریزرو فورس کے جوانوں نے ان کے مکانوں میں توڑ پھوڑ کی تھی اور عوام کو ہراساں کرنے کے لیے کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اتوار کے روز لوگ سی آر پی ایف کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے تبھی یہ تصادم شروع ہوا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب پولیس نے پہلے آنسوگیس کا استعمال کیا اور بعد میں مظاہرین پر گولی چلائی۔ پولیس کی گولی سے بیس برس کے لڑ کے عرفان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو افراد کو ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ بھارتی حکومت نےکشمیر میں انتخابات کا اعلان کیا ہے جس کی علحیدگی پسند جماعتیں مخالفت کر رہی ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ علحیدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جس کے تحت کئی رہنماؤں کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: یواین ڈے پرہڑتال،گرفتاریاں24 October, 2008 | انڈیا یہ الیکشن آسان نہیں: عمرعبداللہ22 October, 2008 | انڈیا کشمیر انتخابات سات مرحلوں میں19 October, 2008 | انڈیا کشمیر، انتخابات میں تاخیر کیوں؟15 October, 2008 | انڈیا کشمیر ٹرین:خدشات اور توقعات11 October, 2008 | انڈیا کشمیر:منموہن کی آمد پر مظاہرے10 October, 2008 | انڈیا کشمیر: کرفیو ختم، حالات معمول پر07 October, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||