جموں: ’فائرنگ میں فوجی ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات کو رجوری ضلع کے پہاڑی علاقے میں اس کا ایک جوان ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول پر دونوں طرف سے فائرنگ میں پیش آیا ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ دراندازوں کی طرف سے کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ دوسری جانب سے فائرنگ کے جواب میں جوانوں نے بھی گولی چلائی۔ حکام کے بیان کے مطابق فائرنگ دراندازوں کے ایک گروپ نے کی تھی جو ایل او سی پار کر کے اس جانب آنا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایل او سی پر دراندازی کے واقعات میں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی حکومت گزشتہ کافی دنوں سے یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں دراندازوں کو بھیجنے کے لیے پاکستان شہہ دیتا رہا ہے۔ پاکستان نے اس کی تردید کرتا ہے۔ | اسی بارے میں جموں: چار سکیورٹی اہلکار ہلاک15 September, 2008 | انڈیا جموں جھڑپ کی اصل حقیقت کیا ہے؟28 August, 2008 | انڈیا کشمیر سے ہندو مزدوروں کا انخلاء17 August, 2008 | انڈیا کشمیر: رات گئے سرینگر میں تناؤ 13 August, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||