جموں: فوجی آپریشن، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں جاری ایک آپریشن میں چار شدت پسندوں اور دو فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کا یہ آپریشن جمعرات کی شام شروع ہوا تھا۔ ادھمپور میں واقع فوج کی شمالی کمانڈ کے ہیڈکواٹر کے ترجمان کرنل ڈی کے کچاری کے مطابق جمعرات کو فوج کو خبر ملی کہ پونچھ کے جنگلات میں کچھ شدت پسند چھپے ہوئے ہیں ، اس کے بعد فوج نے علاقے کو گھیر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب فوج علاقے کی گھیرا بندی کر رہی تھی تو جوانوں پر گولیاں چلنے لگیں جس میں فوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا ’ہم نے ایک فوجی کی لاش برآمد کر لی ہے جب کہ دوسرے فوجی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔‘ فوج کی جانب سے گھیرا بندی سخت کر دی گئی اور بعد میں کرنل کچاری کے مطابق جنگلات میں چھپے چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کرنل نے بتایا ہے کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے کیونکہ انہيں اطلاع ملی ہے کہ علاقے میں چھ شدت پسند ابھی موجود ہیں۔ اب تک مارے گئے شدت پسندوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے لیکن بعض اطلاعات کے مطابق مارے گئے شدت پسند پاکستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم جیش محمد کے ارکان ہیں۔ | اسی بارے میں ’کشمیری انتخاب میں حصہ نہ لیں‘27 October, 2008 | انڈیا کشمیریوں نے ووٹ کیوں ڈالا ؟ 17 November, 2008 | انڈیا ووٹ پڑے تو؟22 November, 2008 | انڈیا پینسٹھ فیصد سے زیادہ پولنگ23 November, 2008 | انڈیا ’ہم دل سے ووٹ نہیں ڈالتے‘30 November, 2008 | انڈیا کشمیر: الیکشن کا چوتھا مرحلہ07 December, 2008 | انڈیا کشمیر: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ13 December, 2008 | انڈیا کشمیر میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ17 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||