 | | | کارلا برونی کی یہ تصویر فوٹوگرافر مشل کومت نے 1993 میں اس وقت اتاری تھی جب کارلا برونی ایک انتہائی مقبول ماڈل تھیں |
فرانس کی خاتون اوّل کارلا برونی کی ایک برہنہ تصویر اکیانوے ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔ یہ قیمت توقع سے بیس گنا زائد ہے۔ کارلا برونی کی یہ تصویر فوٹوگرافر مشل کومت نے 1993 میں اس وقت اتاری تھی جب کارلا برونی ایک انتہائی مقبول ماڈل تھیں۔ فرانسیسی صدر نکولاس سرکوزی کے دفتر نے اس نیلامی پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ نیلامی والوں کا کہنا ہے کہ انہیں توقع تھی کہ اس تصویر کی بولی تین سے چار ہزار کے درمیان لگائی جائے گی۔ نیلام گھر کے ایک ترجمان رک پائیک کا کہنا ہے کہ ’اس تصویر میں ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی دلچسپی نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں تصویر توقع سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی ہے‘۔ نیلام گھر کے مطابق تصویر کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سویٹزرلینڈ کے ’سوڈی‘ نامی فلاحی ادارے کو ملےگی جو ترقی پذیر ملکوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ کارلا کی یہ تصویر جرٹ الفرنگ کی جمع کردہ ان نادر تصاویر میں سے ایک ہے جنہیں نیلام کیا جائے۔
 | | | نیلامی کے دوران تصویر کا عکس کیمرے کے ذریعے دکھایا گیا |
ان تصاویر میں ماڈل لورین ہٹن، گیزلی بونڈشن اور کیٹ موس اور اداکارہ برجی بارودت کی وہ برہنہ تصاویر بھی شامل ہیں جو امریکی فوٹوگرافر رچرڈ ایویڈون نے اتاری تھیں۔ یہ تصاویر ایک لاکھ اکیاسی ہزار ڈالر میں نیلام ہوئیں۔ صدر سرکوزی نے سیسیلا سیگانے البینی سے گیارہ سالہ شادی توڑ کر تقریباً چار ماہ قبل کارلا برونی سے شادی کی ہے۔ |