نیورلینڈ کی نیلامی کا امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ سٹار مائیکل جیکسن قرض کی عدم ادائیگی کے وجہ سے اپنے گھر نیورلینڈ سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جیکسن نے کیلیفورنیا میں اپنے گھر کے لیے بینک سے قرضہ لیا تھا اور اب اگر انہوں نے پچیس ملین ڈالر روپے ادا نہیں کیے تو ان کے گھر کو نیلام کیا جا سکتا ہے۔ جیکسن کا گھر سانٹا باربرا میں ہے اور وہاں ایک آفیسر کےمطابق انہوں نے اس گھر کی تین قسطیں ادا نہیں کیں۔ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں نیورلینڈ کو انیس مارچ میں نیلام کر دیا جائے گا۔ جیکسن نے نیورلینڈ انیس سو ستاسی میں خریدا تھا جہاں وہ بچوں کے لیے ایک خیالی دنیا بنانا چاہتے تھے۔ گھر کا نام انگریزی زبان کی کہانی پیٹر پین میں ایک جزیرے کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں بچے کبھی بڑے نہیں ہوتے۔ تھا۔جیکسن دو ہزار پانچ کے بعد وہاں نہیں رہے۔ جیکسن نے دو ہزار آٹھ سو ایکڑ پر پھیلے ہوئے گھر میں ایک چڑیا گھر بنایا ہوا ہے۔ نیورلینڈ سن دو ہزار چھ میں ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے اور انشورنس ادا نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے کچھ عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی میں گھر کے ساتھ وہاں موجود ہر چیز شامل ہو گی جس میں بچوں کی کشتیاں اور جھولے بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں مائیکل جیکسن کی اشیاء نیلامی میں07 April, 2007 | فن فنکار مائیکل جیکسن قرض تلے دب گئے15 August, 2007 | فن فنکار جیکسن کی جاسوسی پرجیل 26 July, 2006 | فن فنکار مائیکل جیکسن کی رینچ پر تالہ10 March, 2006 | فن فنکار مائیکل جیکسن کی مقبولیت میں کمی 30 July, 2005 | فن فنکار مائیکل جیکسن کی کمر میں تکلیف06 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||