 |  عدالت کے باہر جیکسن کے مداح |
امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو کمر میں تکلیف کے علاج کے لیے کچھ دیر کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کی ترجمان کے مطابق جیکسن کو اپنے خلاف جاری مقدمہ کی کارروائی کے دوران اس تکلیف کا سامنا رہا ہے۔ جیکسن پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کی کارروائی اب پیر کو ہوگی۔ وہ علاج کے لیے اپنے گھر سے پانچ میل کے فاصلے پر ہسپتال گئے ہیں۔ جیکسن نے اپنے اوپر لگے تمام دس الزامات کی تردید کی ہے۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں انہیں بیس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ توقع کی جا رہی کہ جیکسن کے خلاف مقدمہ پر آئندہ ہفتے کے دوران فیصلہ سنایا جائے گا۔ |