BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 14:50 GMT 19:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیکسن کی جاسوسی پرجیل
مائیکل جیکسن
جیکسن کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا
مائیکل جیکسن کے زیرِ استعمال جہاز میں ریکارڈنگ کے آلات نصب کرنے والے شخص کو 8 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
آرول جیٹ ریوز نے یہ آلات مائیکل جیکسن کی آواز ریکارڈ کر کے میڈیا کو فروخت کرنے کی خاطر نصب کیئے تھے۔

آرول جیٹ ریوز نے اعتراف کیا ہے کہ جب سنہ 2003 میں مائیکل جیکسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزام کے ضمن میں سماعت کے لیئے کیلی فورنیا جا تے تھے توا نہوں نے مائیکل جیکسن کے جہاز میں دو ویڈیو ریکارڈرز نصب کیئے تھے۔

ریوز پر سازش کا الزام ثابت ہو چکا ہے اور انہیں منشیات اور شراب نوشی کے مسئلے کے علاج کے لیے چھ مہینے ایک بحالی کے مرکز میں بھی گزارنے ہوں گے۔

ریوز کےایک اور ساتھی جنہوں نے اقبالِ جرم کر لیا ہے، انکی سزا کا اعلان دو مہینے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جج اے ہاورڈ ماٹز نے جیفری بورر کو دو مہینے کی مدت اس لیئے دی ہے کہ وہ اپنی بیوی کی صحت کے پس منظر پر رپورٹ فراہم کر دیں۔

لاس اینجلس میں وفاقی وکیلِ استغاثہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ان دونوں کے خلاف مزید دو الزامات کو رد کر دیا جائے جن کا تعلق چھپ کر گفتگو سننے اور گواہیوں میں دخل اندازی کرنے سے ہے۔

ریوز اس کمپنی کےمالک تھے جو کہ جیفری بورر کے جہازوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرتی تھی۔

استغاثہ کے مطابق ریوز نے وڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کا سامان خریدا اور خاموشی سے اس جہاز کے کیبن میں نصب کر دیا جس میں مائیکل جیکسن نے سفر کرنا تھا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بورر ان ریکارڈنگز کو بڑی قیمت کے عوض بیچنے کی نیت رکھتے تھے۔

مائیکل جیکسن کو چار ماہ پر محیط بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کے بعد جون سنہ 2005 میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
جیکسن کٹہرے میں
20 April, 2005 | فن فنکار
زیادتی کیس:مائیکل کامشکل دور
18 September, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد