جیکسن تمام الزامات سے بری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممتاز گلوکار اور رقاص مائیکل جیکسن کو عدالت نے بچوں سے زیادتی سمیت تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ دس الزامات پر مشتمل فردِ جرم ان پر دو ہزار تین دسمبر کے وسط میں عائد کی گئی تھی۔ اور پیر کو تمام تمام کے دس الزامات میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اس مقدمے کی تیاری کے بعد گزشتہ چار ماہ کے دوران مسلسل سماعت کی۔ کیلی فورنیا کی ایک عدالت میں جاری رہنے والے اس مقدمے میں ان پر پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور انہیں ورغلانے کے لیے شراب پلائی اور ان کے والدین کو حراست میں رکھا۔ مائیکل جیکسن کیلی فورنیا کے عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ سننے کے لیے اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ آئے اور جب فیصلہ سنائے جانے کی گھڑی آئی تو ان کا رنگ زدر اور چہرہ فق ہو رہا تھا۔ ایک ایک کر کے تمام الزامات پڑھے گئے اور ان پر فیصلہ سنایا گیا۔ جوں جوں ہر الزام کے ساتھ بے گناہ کا لفظ ادا کیا جاتا تھا تجسس کی کیفیت زیادہ سے زیادہ ہوتی جاتی تھی۔ جوں ہی دسویں الزام کو دھرائے جانے کے بعد بے گناہ کا لفظ ادا کیا گیا عدالت کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں جمع مائیکل جیکسن کے مداح خوشی سے ناچنے اور شور مچانے لگے۔ عدالت کا فیصلے سننے کے بعد مائیکل جیکسن فیصلے یا الزامات پر کوئی تبصرہ کیے بغیر اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ اپنی رانچ کے لیے روانہ ہو گئے۔ جوں ہی ان کی گاڑیوں کا قافلہ عدالت سے روانہ ہوا ہیلی کپٹر ان کی گاڑیوں پر پرواز کرتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ چلنے لگے اور گاڑیوں کی فلم دنیا بھر میں نشر ہونے لگی۔ مائیکل جیکسن نے اسی دن کسی جرم کا اقرار نہیں کیا تھا جب ان پر فردِ جرم عاید کی گئی تھی۔ انہیں گزشتہ ماہ کیلی فورنیا میں ان کے گھر پر ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ایک چودہ سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا االزام لگایا گیا تھا اور اگر یہ دسواں الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں چوبیس برس کی قید بھی ہو سکتی ہے۔ جیکسن کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد بعد تیس لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ جیکسن پر پہلے بھی ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔ دس میں سے سات الزامات بچوں سے جنسی زیادتی کے تھے جب کے دو مبینہ طور پر انہوں بدنیتی کی بنا پر شراب پلانے کے تھے۔ جب کے دسواں الزام 2003 میں ہی لگایا گیا تھا جس کے مطابق مائیکل جیکسن نے اس سال سات فروری سے دس مارچ کے درمیان ایک بچے جان ڈو کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ مائیکل جیکسن ماضی میں بھی ان الزامات کا سامنا کر چکے ہیں لیکن اس وقت مبینہ طور پر انہوں نے پیسے دے کربات دبا دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||