مائیکل جیکسن کیس اہم موڑ پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کو ہونے والی عدالتی کارروائی مائیکل جیکسن کیس میں ایک اہم موڑ لا سکتی ہے۔ جج روڈنی مل ول اس کارروائی کے دوران ماضی میں مائیکل جیکسن پر بچوں سے جنسی فعل میں ملوث ہونے سے متعلق لگنے والے الزامات کو موجودہ مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست پر استغاثہ کے دلائل سنیں گے۔ استغاثہ کی سابق وکیل اور قانونی تجزیہ نگار این بریمنر کا کہنا ہے کہ ’ یہ اس مقدمے کا سب سے بڑا دن ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ مقدمے کے آغاز، جیوری کے چناؤ، یہاں تک کہ اب تک ہونے والے تمام واقعات سے بڑا موقع ہے۔‘ استغاثہ نے اپنا مقدمہ اس بنیاد پر تیار کیا ہے کہ مائیکل جیکسن بچوں سے جنسی فعل کرنے کے عادی مجرم ہیں۔ سانتا باربرا کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اور استغاثہ کے وکیل ٹام سنیڈن عدالتی کارروائی کے دوران اس بات پر زور دیں گے کہ جیوری کو کم از کم نوے کی دہائی میں درج کیے جانے والے دو مقدمات کے بارے میں بتایا جائے جن میں مائیکل پر بچوں سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان مقدمات میں سب سے زیادہ مشہور 1993 میں درج کیا جانے والا مقدمہ ہے جس میں ایک نوعمر لڑکے جارڈن چینڈلر نے مائیکل جیکسن پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ جیکسن نے اس مقدمے کا تصفیہ عدالت سے باہر کر لیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||