لڑکے نے ’زیادتی‘ کی تفصیلات بتائیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن پر جنسی زیادتی کے الزام کے مدعی نوعمر لڑکے نے عدالت میں جنسی استحصال کی تفصیلات بتائیں اور جائے وقوع کا بھی ذکر کیا۔ پندرہ سالہ ایون ارویزو نے سانتا ماریہ میں عدالت کو بتایا کہ انہیں پاپ سٹار کے گھر پر ان کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے مائیکل جیکسن مقدمے کی سماعت میں دیر سے پہنچنے پر اپنی ضمانت منسوخ ہونے اور ممکنہ طور پر جیل بھیج دیے جانے کے خطرے سے دوچار ہو گئے تھے۔ مائیکل جیکسن جمعرات کو عدالت میں تاخیر سے پہنچے جس پر جج نے ان کے وارنٹ جاری کرنے اور ان کی تیس لاکھ ڈالر کی ضمانت منسوخ کردینے کی دھمکی دی۔ مائیکل جیکسن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مائیکل جیکسن کو کمر میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ مائیکل جیکسن جب عدالت پہنچے تو انہوں نے ہسپتال کا جاری کردہ پاجامہ پہن رکھا تھا۔ اور عدالت کے باہر موجود مائیکل کے مداحوں نے ’معصوم، معصوم‘ کے نعرے بھی لگائے تھے۔ جج روڈی میلول نے مائیکل جیکسن کو ایک گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا تھا لیکن مائیکل جیکسن مقررہ وقت کے اندر عدالت میں نہیں پہنچ سکے۔ چند منٹ تاخیر سے آنے پر جج نے مائیکل جیکسن کو تنبہ کی کہ اس تاخیر کی وجہ سے ان کی ضمانت منسوخ ہو سکتی ہے اور انہیں جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ تاہم آخری خبریں آنے تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کے جج نے مائیکل جیکسن کے خلاف کیا حکم جاری کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||