ضمانت کی منسوخی کا خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن ایک بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں اپنے اوپر چلنے والے مقدمے کی سماعت میں دیر سے پہنچنے پر اپنی ضمانت منسوخ ہونے اور ممکنہ طور پر جیل بھیج دیے جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مائیکل جیکسن جمعرات کو عدالت میں تاخیر سے پہنچے جس پر جج نے ان کے وارنٹ جاری کرنے اور ان کی تیس لاکھ ڈالر کی ضمانت منسوخ کردینے کی دھمکی دی۔ جج روڈی میلول نے مائیکل جیکسن کو ایک گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا تھا لیکن مائیکل جیکسن مقررہ وقت کے اندر عدالت میں نہیں پہنچ سکے۔ چند منٹ تاخیر سے آنے پر جج نے مائیکل جیکسن کو تنبہی کی کہ اس تاخیر کی وجہ سے ان کی ضمانت منسوخ ہو سکتی ہے اور انہیں جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ تاہم آخری خبریں آنے تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کے جج نے مائیکل جیکسن کے خلاف کیا حکم جاری کیا۔ مائیکل جیکسن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مائیکل جیکسن کو کمر میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||