’جیکسن نےجنسی زیادتی نہیں کی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والے نو عمر لڑکے نے اپنے ایک سابق ٹیچر سے یہ بات تسلیم کی ہے کہ مائیکل جیکسن نے اس کے ساتھ کبھی کوئی جنسی زیادتی نہیں کی تھی۔ پندرہ سالہ کیون آروزو نے پیر کو مائیکل جیکسن کے وکلاء کے سوالوں کے جواب دیئے۔ گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے لڑکے کے اس بیان کو سنا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جیکسن نے 2003 میں اپنی خوابگاہ میں کس طرح مبینہ طور پر اسے شراب پلائی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ سماعت کے دوران جیکسن بھی عدالت میں موجود تھے اور وہ ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ مائیکل جیکسن کے وکلاء کی زبردست جرح کے دوران کیون نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ایک سابق ٹیچر سے کہا تھا کہ اس کے اور جیکسن کے درمیان کچھ نہیں ہوا تھا۔ بظاہرایک انٹرویو کا متن پڑھتے ہوئے جیکسن کے وکیل نے ٹیچر کے بیان کے حوالے سے بتایا ’میری طرف دیکھ کر بتاؤ سچ کیا ہے، جب تک تم حقیقت نہیں بتاؤ گے، میں تمہارے لئے کچھ نہیں کر سکتا، مجھے سچ بتاؤ کیا تمہارے ساتھ ایسا ہوا ہے‘۔ مائیکل جیکسن کے وکیل نے عدالت کی توجہ ایسے کئی مسائل اور حرکتوں کی جانب بھی مبذول کی جو اسکول کے زمانے میں کیون سے وابستہ تھیں ۔ کیون نے تسلیم کیا کہ اس وقت اس کی توجہ پڑھائی پر زیادہ نہیں تھی وہ اپنا ہوم ورک بھی ٹھیک طرح نہیں کرتا تھا اور ٹیچروں کے ساتھ اس کی بحث بھی ہوا کرتی تھی۔ لڑکے نے اس بات کی تردید کی کہ اس نے پولیس کو دئے جانے والے بیان میں جنسی زیادتی کا وقت تبدیل کیا تھا۔ مائیکل جیکسن اس مرتبہ عدالت پورے دس منٹ پہلے ہی پہنچ گئے تھے۔ مائیکل جیکسن نے لڑکے کے ساتھ زیادتی سمیت دس الزامات کی تردید کی ہے اگر وہ قصوروار پائے گئے تو انہیں 21 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||