مائیکل جیکسن کے خلاف مقدمہ شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیہ میں مشہور زمانہ ’پاپ سنگر‘ مائیکل جیکسن کے خلاف ایک بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں قائم مقدمہ کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ مائیکل جیکسن پر کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا ایک بچے سے جنسی زیادتی کے علاوہ اس بچے کے گھر والوں کو زبردستی اپنے کیلی فورنیہ کے ’رینچ‘ یا فارم ہاوس میں قید رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران جج نے کہا کہ اس مقدمہ میں چودہ سالہ مدعی کا نام ظاہر کیا جا سکتا ہے ۔ مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے گیون آویسو کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مائیکل جیکسن نے گیون کو عریاں فلمیں دکھائیں اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل اسے خوب شراب پلائی۔ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس مقدمے کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||