جیکسن پولیس سےتو بچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مارچ میں گلوکار مائیکل جیکسن پر بچوں سے جنسی زیادتی کے جو تازہ الزامات عائد کئے گئے تھے، پولیس کو ان کے ضمن میں کوئی شہادتیں میّسر نہیں آئیں چنانچہ پولیس نے تفتیش روک کر کیس داخلِ دفتر کر دیا ہے۔ البتہ سانتا باربرا میں گلوکار پر چلنے والا اسی نوعیت کا ایک اور مقدمہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوگا۔ لاس اینجلیس پولیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ تک پوری تفتیش کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مائیکل جیکسن پر لگائے گئے جنسی چھیڑ چھاڑ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ دورانِ تفتیش الزام لگانے والے لڑکے سے بھی پولیس نے تفصیلی پوچھ گچھ کی لیکن کوئی الزام ثابت نہ ہو سکا۔ اس دوران میں مائیکل جیکسن کی طرف سے ان کے تیس لاکھ ڈالر زرِضمانت میں کمی کے لئے جو درخواست دی گئی ہے، استغاثہ نے یہ کہہ کر اسکی مخالفت کی ہے کہ ایسا کرنے سے مائیکل جیکسن کے ملک سے فرار ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||