بولو جی میری گاڑی خریدو گے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گاڑیوں کی نیلامی اتنی بڑی بات نہیں کیونکہ اکثر اوقات گاڑیاں نیلام ہوتی رہتی ہیں لیکن بینٹلے کار کی نیلامی بہر حال عام بات نہیں کیونکہ یہ گاڑی مائیکل جیکسن کی ہے۔ اس کار میں دو ڈی وی ڈی لگے ہوئے ہیں، تین مختلف سکرینیں ہیں، سی ڈی کو بدلنے والا نظام بھی ہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے کا انتظام بھی۔ سرخ رنگ کی یہ گاڑی جسے نیلام کیا جارہا ہے مائیکل جیکسن کی ایک وڈیو میں نظر بھی آتی ہے۔ اگر آپ ان کی وڈیو ?What More Can I Give دیکھیں تو آپ کو سرخ بینٹلے بھی نظر آ جائے گی۔ مائیکل جیکسن کی کار خریدنےمیں دلچسی رکھنے والوں کے لئے ایک اور خبر یہ ہے کہ اس کی اندر کی چھت پر ان کی وڈیو میں شامل دیگر فنکاروں کے آٹو گراف بھی ہیں۔ یہ کار تیرہ ہزار چھ سو میل چلی ہوئی ہے۔ نیلامی کے منتظم بیرٹ جیکسن نے یہ تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ ان کے خیال میں مائیکل جیکسن کی کار کتنے میں بکے گی۔ لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ کسی کے لئے ایسی خاص کار خریدنے کا شاید یہ پہلا موقع ہوگا۔ توقع ہے کہ مائیکل جیکسن نیلامی کے وقت خود بھی موجود ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||