BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 March, 2005, 09:53 GMT 14:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل جیکسن کا ماضی بطور شہادت
مائیکل جیکسن
مائیکل جیکسن کے کیس میں جج نے حکم دیا ہے کہ اس کیس میں ان کے خلاف بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ماضی کے الزامات کو بطور شہادت پیش کیا جا سکتا ہے۔

استغاثہ پانچ گواہوں کو پیش کرنا چاہتا ہے جن میں سابق چائلڈ فلم سٹار مکولے کلکن بھی شامل ہے حلانکہ مکولے نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ اس کے ساتھ کبھی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

کائیکل جیکسن نے اپنے خلاف لگنے والے دس الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جج کے اس فیصلے سے مائیکل جیکسن کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اس سے کیس کا رخ بدل سکتا ہے۔

جج نے کہا کہ وہ اس بات کی اجازت دیں گے کہ ممبران جیوری ان پانچ لڑکوں کے بیانات سنیں جن کے بارے میں استغاثہ کا دعوی ہے کہ جیکسن نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

لیکن استغاثہ کا کہنا ہے کہ جیکسن کی جنسی زیادتی کاصرف ایک مبینہ شکار ہی بیان دے گا۔

سب سے مشہور کیس میں ایک نو عمر لڑکے جارڈن شینڈلر کا الزام تھا کہ مائیکل جیکسن نے 1993 میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ یہ کیس عدالت کے باہر طے کر لیا گیا جس میں مبینہ طور پر 26 ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔
استغاثہ اب ایک اور لڑکے کیون اروزو کے الزام کو ثابت کرنے کے لئے اس طرح کی شہادت پیش کرنا چاہتی ہے اس وقت کیون اروزو کا کیس سب کی توجہ کا مرکز ہے جس نے جیکسن پر 2003 میں جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ استغاثہ دکھانا چاہتا ہے کہ موجودہ الزامات اور ایک دہائی قبل پیش آنے والے واقعات میں کتنی مشابہت ہے۔

مائیکل جیکسن کے وکلاء ان گواہوں کو پیش کرنے کے خلاف ہیں۔ ان کی دلیل ہے کہ استغاثہ ان لوگوں کو مقدمے سے جوڑ رہا ہے جن لوگوں کے دل میں جیکسن کے خلاف نفرت یا جلن ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد