جیکسن پر زیادتی کے الزامات برقرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کے مقدمہ سے متعلقہ جج نے گلوکار کی ان کوششوں کو رد کردیا ہے جن کے تحت انہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کئی الزامات کو ختم کروانے کی کوشش کی تھی۔ جج روڈنی میلوائل نے عدالتی حکمنامے میں کہا ہے کہ ان الزامات کو برقرار رکھنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ جج نے مائیکل جیکسن کے وکیل صفائی کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے جیکسن کے نیور لینڈ رانچ سے پکڑے گئے شواہد کو مقدمے سے خارج کروانے کا کہنا تھا۔ چھیالیس سالہ پاپ سنگر مائیکل جیکسن نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے دس الزامات کا اقرار نہیں کیا ہے۔ ان کے خلاف عدالتی کارروائی اگلے سال جنوری سے شروع ہوگی۔ مائیکل جیکسن کے وکیل صفائی کا الزام ہے کہ ان کے مؤکل کے خلاف مقدمہ میں انتقام کا عنصر بھی شامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||