 |  گزشتہ پیشی پر مائیکل جیکسن عدالت میں جانے سے قبل مداحوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں |
مشہورِ زمانہ گلوکار، رقاص اور موسیقار مائیکل جیکسن کے خلاف ایک بچے سے زیادتی کی کوشش کے الزامات کی سماعت سوموار سے شروع ہو رہی ہے۔ جمعرات کو جیوری کی آٹھ متبادل ارکان کے انتخاب کے بعد جیوری کی انتخاب کے تمام مراحل ملکمل ہو گئے۔ سوموار کو سماعت کا آغاز مائیکل جیکسن کے بیان سے ہو گا۔ ان کی اس بیان کا آغاز کیلیفورنیا کی سانتا ماریا عدالت میں گرینچ کے معیاری وقت مطابق شام کے ساڑھے چار بجے اور کیلیفورنیا کے وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ مائیکل جیکسن ہلے ہی تیرہ سالہ لڑکے کو نشہ کرانے اور اسے اسکے اہل خانہ کو یرغمال رکھنے کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت چھ ماہ میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اور اگر اس میں 46 سالہ مائیکل جیکسن پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں اکیس سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
جج نے جیری کے ارکان کا متنبہ کیا ہے کہ وہ اس مقدمے کے بارے میں کسی سے کسی طرح کی کوئی گفتگو نہ کرین کیونکہ اس کے نتیجے میں وہ میڈیا کی کشاکش کا حصہ بن سکتے ہیں۔اس سے پہلے بدھ کو بارہ رکنی جیوری کا انتخاب مکمل کیا گیاتھا۔ جیوری کے یہ بارہ ارکان آٹھ خواتین اور چار مردوں پر مشتمل تھے۔
 |  دعا گو مداح عدالت کے باہر |
آٹھ متبادل ارکان کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ اگر کسی مرحلے پر کسی رکن جیوری کو ہٹا دیا جائے یا وہ کسی وجہ سے سماعت میں حصہ نہ لے سکے تو خالی جگہ تو متبادل ارکان سے پُر کیا جا سکے۔ |