مائیکل جیکسن کے ’شریک جرم‘ نامزد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کا دفاع کرنے والے وکلاء نے ایک دستاویز جاری کی ہے جس کے مطابق مائیکل جیکسن کے خلاف بچوں سے جنسی تعلق کے مقدمہ میں پانچ ’شریک جرم‘ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وکیل سٹیو کوچران کا کہنا تھا کہ جیوری نے جو فرد جرم عائد کی ہے اس کے مطابق مائیکل جیکسن کے ساتھ پانچ افراد اور دیگر بھی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پہلے یہ معلوم نہیں تھا کہ فرد جرم کتنے افراد پر عائد کی گئی ہے۔ مائیکل جیکسن نے بچوں سے جنسی تعلق رکھنے اور ایک کو اغوا کرنے کے دس مقدمات میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ مذکورہ دستاویز میں شریک جرم افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ دستاویز ذرائع ابلاغ کی اس اپیل کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت شریک جرم افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی اجازت دے۔ مسٹر کوچران اور دفاع کے دوسرے وکلاء نے اس مقدمہ کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں پائے جانے والے جنون کی مذمت کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||