مائیکل جیکسن کے وکیل صفائی تبدیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے مشہور پاپ سنگر مائیکل جیکسن نے اپنے ان دو وکلاء کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے جو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات پر چلائے جانے والے مقدمے میں ان کا دفاع کر رہے تھے۔ مقدمے سے علیحدہ کئے گئے وکلاء مارک گیرے گاس اور بینجمن برافمین نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن انہوں نے مائیکل جیکسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو عدالت میں ہونے والی سماعت میں معروف وکیل صفائی تھامس میسیرو مائیکل جیکسن کی پیروی کریں گے۔ تھامس میسیرو حال ہی میں انیس سو ستر کی دہائی کے ٹی وی سٹار رابرٹ بلیک کے خلاف قتل کے مقدمے کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لاس اینجلس میں موجود بی بی سی کے پیٹر بووس نے کہا ہے کہ مارک گیرے گاس اور بینجمن برافمین کو دنیائے وکالت میں بہترین وکلاء صفائی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں وکلاء نامور فنکاروں کے مقدمات میں پیش ہو چکے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اب مائیکل جیکسن کے مقدمے کی پیروی نہیں کریں گے۔ بینجمن برافمین نے کہا ہے کہ ’مائیکل جیکسن کے قریبی حلقے سے گفتگو کرنے اور موجودہ صورت حال کی بنا پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ مقدمے سے علیحدہ ہو جانا ہی میرے اور مارک گیرے گاس کے لئے بہترین قدم ہو گا‘۔ مارک گیرے گاس، رابرٹ ڈاؤننی جونیئر کے خلاف منشیات کے الزامات کے دفاع کے علاوہ سٹور میں چوری کے الزامات میں ونونا رائلار کے جیل سے فرار ہونے کے مقدمے میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||