جیکسن پر الزامات، تفصیل افشا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی چینل اے بی سی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں معروف امریکی گلوکار مائیکل پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تفصیل ہے۔ اس رپورٹ میں ایک ماہر نفسیات کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا ہے جو اس نے ان دو بچوں سے کیا تھا جو مائیکل جیکسن کے خلاف ایک مقدمے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ مقدمہ کی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ اے بی سی کے مطابق جیکسن نے ایک بچے کو دو مرتبہ شراب پلائی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور پھر اس نے بچے کو ’غیرمناسب‘ انداز میں چھوا۔ امریکی گلوکار نے اپنے اوپر دسمبر عائد کیے جانے والے ان الزامات کو رد کیا ہے۔ ان پر کیلیفورنیا میں ایک چودہ سال سے کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کے سات جبکہ دو بچوں کو شراب پلانے کے الزامات تھے۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے جان ڈو نامی بچے کے ساتھ سات فروری سے دس مارچ کے دوران جنسی زیادتی کی تھی۔ ایک ماہر نفسات سٹین کاٹز نے جنسی زیادتی کا مبینہ شکار ہونے والے بارہ سالہ بچے اور اس کے نو سالہ بھائی کے ساتھ ان کے وکیل کی درخواست پرانٹرویو کیا تھا اور اس انٹرویو کی تفصیلات پولیس کو مہیا کی گئی تھیں۔ اے بی سی کے مطابق کینسر کے مریض بارہ سالہ بچے سے جب جنسی زیادتی سے متعلق سوال کیے گئے تو وہ رو پڑا جبکہ زیادہ سالات کے جواب اس کے چھوٹے بھائی ہی نے دیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن نے مبینہ طور پر بڑے بچے کو دو مرتبہ شراب پلا کر بیہوش کیا۔ گلوکار نے اس ہی بچے کے ساتھ انٹرنیٹ سرفنگ کرکے برہنہ خواتین کی تصویریں دیکھیں اور بچے کو کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا کہ ہم کارٹون دیکھ رہے ہیں۔ کاٹز کے مطابق جیکسن خود بھی ایک مرتبہ بچوں کے سامنے برہنہ ہوگیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||