BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 19:16 GMT 00:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل جیکسن پرایک اور الزام
مائیکل جیکسن
مائیکل جیکسن کو جنسی زیادتی کے ایک اور الزام کا سامنا ہے۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ مشہور گلو کار مائیکل جیکسن کے خلاف جنسی زیادتی کے ایک اور الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بچے کے ساتھ زیادتی کی تازہ تحقیقات کا تعلق 1980 کے ایک واقعہ سے ہے اور الزام لگانے والے فرد کی عمر اور جنس کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی واقعہ کی تفصیلات ابھی پتہ چل سکی ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ الزام جنسی زیادتی کا ہے۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جیسن لی کا کہنا ہے کہ تحفظ اطفال کا شعبہ الزام کا جائزہ لے رہا ہے۔

پینتالیس سالہ امریکی گلوکار کو حال ہی میں سانتا باربرا میں ایک ایسے ہی الزام سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔

جیسن لی کا کہنا ہے کہ ان کے محکمہ کو پچھلے ماہ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے اس نئے الزام کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ یہ وقوعہ اسی کی دہائی میں لاس اینجلس میں ہوا۔

یہ امرابھی غیر واضح ہے کہ اسی کی دہائی کے واقعہ پر اب فرد جرم عائد ہو سکتی ہے یا نہیں۔

مائیکل جیکسن کے وکیل بنجامن بریفمن کے مطابق انھیں ایسے کسی واقعہ کا علم نہیں ہے۔ اور نہ ہی پولیس نے انھیں اس بارے میں ابھی کچھ بتایا ہے۔

بنجامن نے کہا کہ ’جب سے میں نے یہ مقدمہ لڑنا شروع کیا ہے ایسی درجنوں افواہیں سنتا ہوں جو بے بنیاد ہوتی ہیں۔‘

مائیکل جیکسن پہلے ہی چودہ سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ زیادتی کے سات مقدمات بھگت رہے ہیں جب کہ شراب پلا کر جنسی زیادتی کے لئے ورغلانے کے بھی دو مقدمات ہیں ۔

مائیکل جیکسن نے اس الزام کو بہتانِ عظیم قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد