BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 November, 2003, 18:41 GMT 23:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل جیکسن کے گرفتاری وارنٹ
مائیکل
مائیکل جیکسن کی وہ رہائش گاہ جس پر چھاپہ مارا گیا اور ناکہ بندی کی گئی

عظیم پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ان پر ایک بارہ سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے کیلیفورنیا کے علاقے نیور لینڈ میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ بھی مارا اور خاصی دیر تک ناکہ بندی کر کے کھڑی رہی۔

جیکسن کے وکلاء کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والی کارروائی اور اس کا وقت مذموم مقاصد کا اظہار کرتا ہے کیونکہ یہ سب اس وقت کیا گیا ہے جب جیکسن کا نیا البم جاری ہونے والا ہے۔

پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ اس کی کارروائی کا مقصد مائیکل جیکسن کو گرفتار کرنا تھا تاہم یہ کہا ہے کہ اس کارروائی کے مقاصد کی وضاحت کرے گی۔

تاہم امریکی نشریاتی ادارے این بی سی اور کیبل چینل کورٹ ٹیلی ویژن مصر ہیں کہ پولیس مائیکل جیکسن کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

کورٹ ٹی وی چینل کا کہنا ہے پاپ گلوکار کی وسیع و عریض رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس کے پاس جو وارنٹ تھے ان کے تحت گرفتاری کے اختیارات پچاس امریکی ریاستوں میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

مائیکل جیکسن نے اب تک خود پولیس کے چھاپے کے بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن اس کی تشہیر کے معاملات کی نگرانی کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن کو اس بات کا علم تک نہیں کہ پولیس کی اس کارروائی کا مقصد کیا تھا۔

جب یہ چھاپہ مارا گیا تو مائیکل اس وقت اپنے تین بچوں کے ساتھ لاس ویگاس میں تھے اور پچھلے تین ہفتوں سے وہ وہیں ہیں۔

جنسی زیادتی کے متنازع الزامات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں

علاقے کے شیرف اور سرکاری وکیل کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وارنٹ مجرمانہ نوعیت کے معاملے کی وجہ سے جاری کیا گیا تھا۔ تاہم مائیکل جیکسن کے وکیل برائن آکسمین کا کہنا ہے کہ وارنٹ میں جنسی زیادتی کے ایک الزام کا حوالہ بھی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بارہ سالہ لڑکا ہے جو یہ کہتا ہے کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس الزام سے متعلق شواہد حاصل کرنا چاہتی ہے۔‘

برائن کے مطابق وارنٹ کے تحت تفتیش دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد