BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 September, 2005, 13:32 GMT 18:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیادتی کیس:مائیکل کامشکل دور
مائیکل جیکسن
مائیکل جو ان دنوں بحرین میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں
امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نےایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کے کیس کے فیصلے کے بعد خاموشی کو توڑتے ہوئے اس کیس کی سماعت کو اپنی زندگی کا ’مشکل ترین‘ دور قرار دیا ہے۔

جون میں بچے سے دست درازی کے الزام کے کیس میں بری ہونے پر انہوں نےچاہنے والوں کو ایک پیغام دیا تھا اور اس کے بعد سے جیکسن کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

جنسی زیادتی کیس
 ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا نومہینے تک چلنے والا کیس اس سال جون میں ختم ہوا تھا۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک آرام کر رہے ہیں اور ذہنی طور پر خود کو سنبھالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مائیکل جیکسن نے، جو ان دنوں بحرین میں رہائش پذیر ہیں، کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں سمندری طوفان کترینا
کے متاثرین کے لیے ایک گانا لکھنے کی منصوبہ بندی کر رہےہیں۔

مائیکل جیکسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس گانے کی کاسٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی بات طے نہیں ہوئی تاہم قیاس ہے کہ گلوکارہ مرایہ کیری، جیمس براؤن اور سنوپ ڈاگ اس گانے میں نظر آئیں گے۔

جیکسن نے بتایا کہ وہ اس گانے پر بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

کیس کے فیصلے کے فورا بعد مائیکل بحرین چلے گئے تھے جہاں کچھ دن پہلے دبئی میں ان کی مسکراتی ہوئی تصاویر سامنے آئیں تھیں۔

مائیکل جیکسن
 جون میں اپنے پرستاروں کو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی محبتوں نے انہیں ہمت دی اوراسی پیار نےان کے آنسوؤں کو خشک کردیا۔

ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا نومہینے تک چلنے والا کیس اس سال جون میں ختم ہوا تھا۔ اس میں مائیکل خود پر لگائے گئے دس الزامات میں قصوار وار نہیں پائے گئے۔ ان الزامات میں شراپ پی کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانا شامل تھا۔

اس کیس کے دوران انہیں کئی مرتبہ ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

جون میں اپنے پرستاروں کو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی محبتوں نے انہیں ہمت دی اوراسی پیار نےان کے آنسوؤں کو خشک کردیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد