قطرینہ متاثرین کیلیےمائیکل کاگانا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معروف امریکی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمندری طوفان قطرینہ کے متاثرین کے لیےامدادی رقم جمع کرنے کی غرض سےایک گانا لکھا ہے۔ گلو کار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گانا جسے عارضی طور پر’میرے دل کی گہرائیوں سے‘ کا نام دیا گیا ہے، اگلے چند ہفتوں میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ جیکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے موسیقی کی دنیا کے دوسرے ستاروں کو بھی امدادی رقم جمع کرنے کی اس مہم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ تین ماہ قبل بچے سے جنسی زیادتی کے ایک کیس میں بری ہونے کے بعد سے مائیکل اپنا زیادہ وقت بحرین میں گزارتے ہیں۔ دوسرے اور بہت سے امریکی موسیقاروں کا کہنا ہے کہ وہ بھی قطرینہ کے متاثرین کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے گانوں کے کانسرٹ منعقد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||