مائیکل جیکسن کی یادگار فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کےمداحوں نے عدالت سے ان کی بریت کے فیصلےکو یادگار بنانے کے لیے ان کا چہرہ ڈبل روٹی کے سلائسوں پربنایا ہے۔ اس سلائس پر گلوکار جیکسن کی مقبولیت کے علاوہ ان کی بے قصوری کے بارے میں نعرے لکھے گے ہیں۔ اور انہیں انٹرنیٹ پر موجود نیلامی کی ویب سائٹ ای بے پر دکھائے جارہے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر آنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ یہ سلائس جعلی نہیں ہیں اور یہ اس وقت ٹوئسٹر سے خود بخود نکلے جب عدالت مائیکل جیکسن کے بےگناہ ہونے کا فیصلہ سنا رہی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ ڈبل روٹی کے یہ سلائس حضرت مریم جیسے دکھائی دے رہے ہیں گزشتہ سال یہ سیلائس آٹھائس ہزار ڈالز کے مساوی رقم میں فروخت ہوئے ہیں۔ ای بے کی ویب سائٹ پر فنکاروں کی شکل پر بنائے گئے سلائسوں کا شوق جنون کی حد تک پہنچ چکا ہے۔ ای بے پر مسلسل ایسے سیلائسں بھی فروخت ہو رہے ہیں جن میں جیکسن کے علاوہ ایلوس پرسلے سے یوڈا تک کے چہرے بنے ہوئے ہیں۔ مائیکل جیکسن کے ایک پرستار کا کہنا ہے کہ اس سلائس کو جیکسن کی عدالت سے بریت کی ایک یادگار نشانی کے کئی سالوں تک یاد کیا جائے گا۔ ایک اور پرستار کے مطابق تیرہ جون کو جیسے ہی عدالت نے جیکسن کو بریت کرنے کا فیصلہ سنایا ، اسی وقت ٹوسٹر سے یہ توس باہر نکل آئے جن پر مائیکل جیکسن کی شکل بنی ہوئی تھی۔ ان سیلائس کو دیکھنے والوں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ عدالت کافیصلہ سنانے سے پہلے ہی ان کے ایک توس پر ”جیکسن بے قصور” لکھا ہے، نظر آیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||