BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 April, 2005, 22:23 GMT 03:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیکسن کیس کا ایک اور نیاپہلو
سنتھیامونٹگومرمی
مائیکل جیکسن کی ٹریول ایجنٹ سنتھیامونٹگومرمی
مائیکل جیکسن کی ٹریول ایجنٹ سنتھیامونٹگومرمی نے عدالت کو بتایا ہے کہ انھوں نے مائیکل جیکسن کے ایک معاون کے کہنے پر گوین ارویز اور ان کے گھر والوں کے لیے برازیل کی یک طرفہ ٹکٹیں بک کی تھیں۔

کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں مشہور پوپ سٹار کے خلاف بچے سے جنسی زیادتی کے جاری مقدمہ کی سماعت کے دوران ٹریول ایجنٹ سنتھیامونٹگومرمی نے کہا کہ مائیکل جیکسن کے ایک معاون مارک سکافیل نے انھیں یہ نششتیں بک کرنے کے لیے کہا تھا۔

اس مقدمہ میں استغاثہ نے مسٹر جیکسن اور مارک سکافیل سمیت ان کے پانچ معاونوں کو اغوا کرنے اور بند رکھنے کا ملزم ٹھہرایا ہے۔

مسٹر جیکسن نے اغوا سمیت دس کے دس الزامات سے انکار کیا ہے۔

چار مسافر

انھوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ’مائیکل کے معاون مارک سکافیل نے مجھ سے کہا تھا کہ برازیل کے لیے چار مسافروں کی پرواز اور یک طرفہ ٹکٹوں کا انتظام کیا جائے‘

مس مونٹگومری نے کہا کہ 25 فروری 2003 کو مسٹر سکافیل کے فون کے بعد انہوں نے تیرہ سالہ گوین انکی والدہ اور دو کمسنوں کے لیے یکم مارچ کو ساؤ پاؤلو جانے والی پرواز میں نششتوں کا انتظام کیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں پندرہ ہزار بانوے ڈالر یا سات ہزار نو سو اٹھارہ پاونڈ کی لاگت سے مجبوراً دوطرفہ ٹکٹیں لینی پڑیں کیونکہ امریکی شہریوں کو یک طرفہ ٹکٹ پر برازیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے تاریخ کا انتخاب کیا اور پھر سکافیل کو بتایا کہ کہ میں کیا کیا ہے اور کیوں کیا ہے۔

منصوبے میں تبدیلی

اس مرحلے پر ارکان ِ جیوری کو پرواز میں نششتیں بک کرانے کی نقول بھی دکھائی گئیں۔

مس مونٹگومری کا کہنا تھا کہ اس اصل میں یہ ٹکٹیں خریدی ہی نہیں گئیں کیونکہ مسٹر سکافیل نے بعد انہیں بتایا کہ پروگرام تبدیل ہو گیا ہے۔

وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں سازش کا حصہ ہیں تا کہ ارویزو اور ان کے خاندان کو ان ذرائع ابلاغ کے ممکنہ رابطے سے دور رکھا جا سکے جو مسٹر جیکسن اور لڑکے سے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے حوالے میں ٹی وی ڈاکومنٹری بنانا چاہتے جو نقصان دہ ہو سکتی تھی۔

استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ فروری دو ہزار تین میں ’لیونگ ود مائیکل جیکسن‘ یعنی مائیکل جیکسن کے ساتھ رہنا کے عنوان سے بننے والے پروگرام کے نشر ہونے کے بعد مسٹر جیکسن بدحواس ہو گئے تھے۔

مسٹر جیکسن پر تیرہ سالہ گوین ارویزو سے جنسی زیادتی کا الزام دو ہزار تین ہی میں لگا تھا۔

وکیل صفائی تھامس میسیرو نے اپنی جرح کے دوران مس مونٹگرمی پر اعتبار کا معاملہ اٹھایا اور اس سلسلے میں مائیکل جیکسن کے نجی جہاز کے وڈیو فلم بنانے پر جاری ایک الگ مقدمے میں ملوث ہثنے کا حوالہ دیا۔

ایف بی آئی اب تک یہ سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ جب مسڑ جیکسن 2003 میں بچے سے زیادتی کے مبینہ الزام کے حوالے سے خود کو سانتا باربرا کے حکام کے حوالے کرنے کے لیے آ رہے تھے تو ان کے طیارے میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے تھے۔

اس مقدمے کے جج روڈنی ملوئل نےمس مونٹگومرمی کو منگل تک کی مہلت اپنا بیان مکمل کرنے کی مہلت دی ہے۔

اس مقدمے میں سنتھیامونٹگومرمی کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے ب استغثہ کو اپنے گواہ پیش کرتہ ہوئے نو ہفتے گزر چکے ہیں۔

جیسے ہی استغاثہ کی کارروائی مکمل ہو گی تو وکلائے صفائی جوابی کارروائی شروع کر دیں گے۔

توقع کی جاتی ہے کہ دفاع کی جانب سے دنیا کے نامور گلوکار اور فلمی ستارے مائیکل جیکسن کے اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں سے ان کی محبت کی گواہی دینے کے لیے ائیں گے۔

ان میں شمار لیزہ مینیلی ،لز ٹیلر، ڈائینا رُس اور سٹیوی ونڈر ہیں۔مشہور انٹرویور لیری کنگ اور سابق چائلڈ سٹار مکاؤلے کلکن بھی شامل ہیں۔

اگر مائیکل جیکسن پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں بیس سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد