مائیکل جیکسن کی مقبولیت میں کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کے تازہ گانوں کے البم’دی ایسنشل مائیکل جیکسن ‘ کی امریکا میں صرف آٹھ ہزار کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔ مائیکل کا حالیہ البم جو اس ہفتے امریکہ میں ریلیز ہوا ہے گانوں کے چارٹ میں ایک سو اٹھائسویں نمبر پر ہے۔ ان کی البم ’دی ایسنشل مائیکل جیکسن‘ پہلی البم ہے جوایک بچے سے جنسی زیادتی کے الزامات سے بری ہونے کےایک ماہ بعد بازار میں آئی ہے۔ دو ڈسکوں پر مشتمل مائیکل کی یہ البم جو ریلیز کے بعد ہی برطانیہ میں گانوں کے چارٹ پر نمبر دو کی پوزیشن پر تھی اپنے ملک امریکا میں اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مائیکل ان دنوں اپنے امیج کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہیں اپنا کیس لڑنے والےوکیلوں کو تین سو ملین ڈالر کی رقم ادا کرنی ہے۔ مائیکل کے گانوں کی اب تک ایک سو پینتیس ملین البم فروخت ہو چکی ہیں۔ جن میں تھرلر کی ساٹھ ملین کاپیاں شامل ہیں۔ ان کا آخری البم انوزایبل جو دو ہزار ایک میں ریلیز ہوا تھا اس کی دو ملین کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||