BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 June, 2005, 21:26 GMT 02:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مین گرلز‘ کو ایم ٹی وی ایوارڈ
اداکار ڈسٹن ہوفمین
اداکار ڈسٹن ہوفمین ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں
اس سال کے میوزک کے ٹیلی وژن ایم ٹی وی کے فلم ایوارڈ کی تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی۔ جس میں ہالی وڈ کے ستاروں کئی نے بھی شرکت کی۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈز کی اس تقریب کی سب سے کامیاب اداکارہ ریچل ایڈمز رہیں اور انہوں نے تین ایوارڈ حاصل کیے۔

ریچل ایڈمز کو یہ ایوارڈ تین مختلف کرداروں پر دیے گئے۔ انہیں دو ایوارڈ ان کی پہلی فلم ’مین گرلز‘ کے حوالے سے ملے۔ ان میں ایک بطور بہترین نئی اداکارہ اور دوسرا ایوارڈ ’مین گرلز‘ کے تمام اداکاروں کے ساتھ دیا گیا۔

انہیں تیسرا ایوارڈ فلم ’نوٹ بک‘ میں بہترین بوسے پر دیا گیا۔ ایم ٹی وی فلم ایوارڈ کا فیصلہ ناظرین کے ووٹ پر ہوتا۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اینڈی کی فلم ’نپولیین ڈائنا مائیٹ‘ نے حاصل کیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ لیونارڈو ڈی کیپری نے حاصل کیا جبکہ لنڈسے لوہن اس سال کی بہترین اداکارہ قرار دی گئیں۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈ کی اس تقریب میں 1980 میں نوجونوں کی کامیاب ترین فلم ’دی بریک فاسٹ کلب‘ کے اداکاروں کو بھی بلایا گیا تھا۔

ان تمام اداکاروں کو جن میں مولی رنگوالڈ، شیڈی اور انتھونی مائیکل ہال کو ایک راک بینڈ کے ہمراہ سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

ریچل ایڈمز
اداکارہ ریچل ایڈمز نے تین ایم ٹی وی ایوارڈ حاصل کیے

کیبل نٹ ورک نے اپنا پہلا ’لائف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ ٹام کروز کو پیش کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اپنی گرل فرینڈ کیٹی ہومز سے حاصل کیا۔

ٹام کروز نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوا کہا کہ وہ اس بات پر بے حد خوش ہیں کہ ناظرین ان کی اداکاری سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

بچوں میں بہترین ایوارڈ حاصل کرنے والی ڈاکوتا فینگ کو یہ ایوارڈ ان کے ڈروانے کردار کی وجہ سے فلم ’ہائیڈ ایڈ سیک‘ میں ملا۔

ڈاکوتا فانگ جلد آنے والی فلم’ وار آف دی ورلڈز‘ میں ٹام کروز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈ کا بہترین مزاح کا ایوارڈ حاصل کرنے ہالی وڈ کے مشہور اداکار ڈسٹن ہوفمین تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد