BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 March, 2006, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل جیکسن کی رینچ پر تالہ
مائیکل جیکسن ان دنوں بحرین میں رہائش پزیر ہیں
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے انشورنس پالیسیوں کی تجدید نہ کرانے کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی نیورلینڈ رینچ پر تالہ لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

نیورلینڈ رینچ بند کرنے کی دوسری وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پاپ سنگر نے گزشتہ دسمبر سے رینچ پر کام کرنے والوں کو تنخواہ نہیں دی ہے۔

دونوں وجوہات کے سبب مقامی انتظامیہ نے مائیکل جیکسن پر 169000 ڈالر کا جرمانہ عائد ہے۔ جیکسن کی رینچ پر واقع چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال اب مقامی انتظامیہ کرے گی۔

مائیکل جیکسن کو عدالت نے گزشتہ جون میں بچوں سے جنسی بدفعلی کے الزامات سے بری کیا تھا۔ تب سے وہ بحرین میں رہائش پزیر ہیں۔

کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت ایک سے زیادہ مزدور رکھنے والے افراد پر ملازمین کے لیے ہرجانے کی پالیسی لینا ضروری ہے۔

مائیکل جیکسن کی رینچ کو بند کرنے کا حکم نامہ رینچ کے فرنٹ دروازے پر تعینات ایک گارڈ کو دیا گیا لیکن حکام نے جب رینچ کی انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی بات کی تو انہیں واپس کردیا گیا۔

رینچ کے تمام ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ کام نہ کریں اور رینچ کی انتظامیہ کو حکم نامے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے پانچ دن کا موقع دیا گیا ہے۔

مرکزی کیلیفورنیا میں جیسکن کی یہ رینچ دوہزار آٹھ ایکڑ زمین پر وسیع پزیر ہے۔ ان کی رہائش گاہ کے علاوہ یہاں ایک چڑیا گھر بھی ہے جس میں ہاتھی، سانپ، شیر، زرافہ اور ایک مگرمچھ بھی آباد ہیں۔

ریاست کیلیفورنیا کے انڈسٹریل ریلشینز ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈین فرائر نے کہا کہ مائیکل جیکسن ملازمین کے لیے ہرجانے کی انشورنس پالیسی خریدنے کے بعد اپنی رینچ پھر سے کھول سکتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر پاپ سنگر نے ملازمین کی گزشتہ تنخواہیں نہیں دیں تو ان کے خلاف ریاستی حکومت قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔

کیلیفورنیا کی انتظامیہ کو رینچ کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب ایک مزدور نے تنخواہ نہ ملنے کی بنا پر حکومت سے ہرجانہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔

اسی بارے میں
مائیکل جیکسن برقعے میں
26 January, 2006 | فن فنکار
مائیکل جیکسن مالی مشکلات میں
20 December, 2005 | فن فنکار
’کبھی الوداع نہ کہنا‘
13.05.2003 | صفحۂ اول
مائیکل جیکسن کا تصفیہ
12.06.2003 | صفحۂ اول
مائیکل جیکسن ضمانت پر رہا
20 November, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد