مائیکل جیکسن برقعے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن بحرین میں خواتین کا روایتی برقعہ پہن کر خریداری کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ ان کے تینوں بچے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بچوں کے چہروں پر سیاہ رنگ کے نقاب تھے۔ مائیکل جیکسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات سے بری ہونے کے بعد خلیج فارس میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے مقدمے کے بعد لاس اینجلس میں اپنا مشہور نیور لینڈ چھوڑ دیا ہے۔ مائیکل جیکسن کے والد کے مطابق ان کے رہائش کے لیے امریکہ واپس آنے کے امکان بہت کم ہیں۔ نومبر میں جیکسن کے متحدہ عرب امارات میں خواتین کے بیت الخلا میں داخل ہونے سے تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا تاہم ان کے ترجمان نے کہا کہ ایسا غلطی سے ہوا تھا۔ بحرین میں ایک بازار کے دورے کے بعد جیکسن کو عمارت کے پچھلے راستے سے باہر بھیج دیا گیا تاکہ وہ فوٹوگرافروں کی نظروں سے بچ سکیں۔ جیکسن کے معاون نے کہا کہ بچے فوٹوگرافروں کی موجودگی سے گھبرا گئے تھے۔ جیکسن اور ان کے بچے سفید رنگ کی ایک سپورٹس کار میں بازار سے روانہ ہو گئے۔ مائیکل جیکسن کو اپنے خلاف مقدمے کے بعد سے قانونی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے سابقہ مشیر نے ان پر معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی اور فراڈ کے الزام میں چونسٹھ ملین ڈالر کا ہرجانہ دائر کیا ہے جبکہ جانوروں کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے ان کا اکیانوے ہزار چھ سو دو ڈالر کا بِل ادا نہیں کیا۔ |
اسی بارے میں مائیکل جیکسن مالی مشکلات میں20 December, 2005 | فن فنکار زیادتی کیس:مائیکل کامشکل دور18 September, 2005 | فن فنکار قطرینہ متاثرین کیلیےمائیکل کاگانا07 September, 2005 | فن فنکار مائکل جیکسن دبئی میں31 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||