 |  بحرین کے بادشاہ کے بیٹے مائکل جیکسن کے ساتھ تھے |
ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مقدمے میں بری ہوجانے کے بعد سے پاپ گلوکار مائکل جیکسن کی پہلی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔ مائکل جیکسن کو عدالت نے جون میں بری کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ نصبتاً خاموشی سے زندگح گزار رہے ہیں اور ان کی نہ کوئی تصاویر او نا ہی کوئی خبریں نکلی ہیں۔ پیر کے روز مائکل جیکسن کی سینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر شائع ہونے والی ان فوٹوز میں وہ دبئی میں ایک جگہ کا دورہ کرتے نظر آتے ہیں۔
 |  یہ نہیں واضح ہے کہ یہ تصاویر دبئی میں کس جگہ لی گئیں |
ان تصاویر میں متحدہ عرب امارات کے ریسنگ چیمین اور بحرین کے باشاہ کے بیٹے محمد بن سلائم ان کے ہمراہ ہیں۔تصاویر میں گلوکار خوش اور صحتیاب نظر آرہے ہیں۔ خیال ہے کہ مائکل جیکسن تقریباً دو ماہ پہلے بحرین پہنچے تھے اور افواہ یہ ہے کہ انہوں نے وہاں ایک گھر خرید لیا ہے۔
 |  پیر کو گلوکار کی سینتالیسویں سالگرہ تھی |
اطلاعات کے مطابق جیکسن بیس اگست کو بحرین سے دبئی آئے۔ مقامی اخبارات میں چھپنے والی رپورٹوں کے مطابق محمد بن سلائم نے اس دورے کے بارے میں کہا کہ ’مائکل کا دبئی میں بہت اچھا وقت گزرا۔ وہ دبئی سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔‘
|