BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 December, 2005, 18:03 GMT 23:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل جیکسن مالی مشکلات میں
مائیکل جیکسن
مائیکل جیکسن نے بھاری قرضے لے رکھے ہیں
مائیکل جیکسن کو دو سو ملین ڈالر کا واجب الادا قرضہ ادا کرنے کے لیے آئندہ منگل تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔

اگر وہ یہ رقم وقت پر ادا نہ کر سکے تو بیٹلز کے کیٹلاگ میں کی گئی سرمایہ کاری میں انہیں پچاس فیصد سرمایہ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

جیکسن نے1985 میں ایک کیٹلاگ کے حقوق اڑتالیس ملین ڈالر میں خریدے تھے اور اب اس کی مالیت پانچ سو ملین ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ یہ کیٹلاگ بنیادی طور پر پاپ بینڈ بیٹلز نے شروع کیا تھا۔

مائیکل کو یہ قرضہ منگل تک ادا کرنا تھا۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو متعلقہ ادارے کو اختیار ہوگا کہ وہ کیٹلاگ کا پچاس فیصد ضبط کرلیں۔

جیکسن کے وکلاء بھرپور کوششیں کررہے ہیں کہ مائیکل جیکسن قرضہ ادا کرکے مالی خسارے سے بچ سکیں۔ ان کے ایک وکیل برنٹ آئس کف نے کہا ہے کہ وہ قرضہ وصول کرنے والی کمپنی پر زور دے رہے ہیں کہ جیکسن کو یہ رقم ادا کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

بیٹلز کے اس کیٹلاگ کی ملکیت مشترکہ طور پر جیکسن اور سونی کمپنی کے پاس ہے۔ 4000 گانوں پر مشتمل اس کیٹلاگ میں بیٹلز کی موسیقی کی 200 سے زائد دھنیں ہیں جنہیں بہت مقبول دھنیں مثلاً یسٹرڈے وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اس میں موسیقی کی دنیا کی کئی اور نامور شخصیات کے کام بھی شامل ہیں مثلاً باب ڈائلن کا بلوئنگ ان دی ونڈ اور جونی مچل اور سٹیوی نکس کے کئی مشہور زمانہ گانے۔

اسی سال کے آغاز میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے عدالتی کیسوں کے دوران سامنے آیا تھا کہ جیکسن نے بھاری قرضے لے رکھے ہیں۔ عدالت میں نائب ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا تھا کہ جیکسن کو خرچ کرنے کا مرض ہے۔ ان پر اس وقت تین سو ملین ڈالر کے قرضے تھے جبکہ انہیں مزید چار سو ملین ڈالر بھی مختلف مدوں میں ادا کرنے تھے۔

اسی بارے میں
لینے کے دینے پڑ گئے
30 October, 2005 | فن فنکار
زیادتی کیس:مائیکل کامشکل دور
18 September, 2005 | فن فنکار
مائکل جیکسن دبئی میں
31 August, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد