مائیکل جیکسن قرض تلے دب گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور پاپ سنگر مائیکل جیکسن کے ذمہ لاس اینجلس کے ایک قانونی ادارے کا ستاون ہزار پونڈ سے زیادہ کا قرض ہے اور ادارے نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ قانونی ادارے لیولی اینڈ سنگرز کا کہنا ہے کہ جیکسن نے تین قسطوں میں ایک لاکھ اسی ہزار پونڈ کی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اور 31 جولائی کی تاریخ مقررہ کی تھی لیکن انہوں نے اس تاریخ تک رقم ادا نہیں کی۔ مائیکل جیکسن سنہ دو ہزار پانچ سے بچوں پر جسمانی تشدد کے الزام میں بری ہونے کے بعد سے اپینے پیشے اور معاشرے میں عزت کو بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پچھلے مہینے ایک جج نے جیکسن کو ایک لاکھ انتیس ہزار پونڈ کی رقم ایک دوسرے قانونی ادارے کو واپس کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس ادارے نے دو ہزار پانچ میں ان کے کچھ قانونی مسائل کو سنبھال تھا۔ اس کے علاوہ جون میں ایک مالی کمپنی نے بھی جیکسن پر چھبیس ملین کے قرض کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ |
اسی بارے میں جیکسن: شہادتیں راز رہیں گی12 June, 2004 | فن فنکار جیکسن: شہادتیں راز رہیں گی13 June, 2004 | فن فنکار زیادتی: مائیکل جیکسن حاضر ہے31 January, 2005 | فن فنکار مائکل جیکسن دبئی میں31 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||