جیکسن مقدمے کیلیئے جیوری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن پر ان کے سابق کاروباری ساتھی کی جانب سے مقدمے کے لیئے ایک امریکی عدالت نے جیوری کا انتخاب شروع کر دیا ہے۔ مدعی مائیکل شیفل کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن نے انہیں تین اعشاریہ اٹھ ملین یا اڑتیس لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ مائیکل جیکسن اس دعوے کا خاطر خواہ جواب نہیں دے سکے۔ گلوکار مائیکل جیکسن اس مقدمے کے لیے کیلیفورنیا میں سانتا مونیکا کی عدالت میں خود تو حاضر نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بحرین میں رہتے ہیں لیکن ان کے ویڈیوز چلائے جائیں گے۔ اس دوران ان کے ایک ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سینتالیس سالہ گلوکار از سرِ نو اپنا پاپ گلوکاری کا کریئر شروع کریں گے اور اس کا آغاز وہ یورپ سے کریں گے۔ ترجمان رائمونڈ بین کا کہنا ہے اس سلسلے میں انہوں نے اب تک آئر لینڈ اور فرانس کا دورہ کیا ہے اور اپنے پروگراموں کے سلسلے میں لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی رہائش بحرین ہی میں رکھیں گے لیکن ان کا ارادہ کیلیفورنیا میں اپنی رہائشگاہ بیچنے کی نہیں ہے۔ ادھر تین ماہ قبل ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے انشورنس پالیسیوں کی تجدید نہ کرانے کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی نیورلینڈ رینچ پر تالہ لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ نیورلینڈ رینچ بند کرنے کی دوسری وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پاپ سنگر نے گزشتہ سال دسمبر سے رینچ پر کام کرنے والوں کو تنخواہیں ادا نہیں کی تھیں۔ دونوں وجوہات کے سبب مقامی انتظامیہ نے مائیکل جیکسن پر 169000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ جیکسن کی رینچ پر واقع چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال بھی مقامی انتظامیہ کرے گی۔ | اسی بارے میں مائیکل جیکسن کے بدلتے چہرے19.11.2002 | صفحۂ اول مائیکل جیکسن برقعے میں26 January, 2006 | فن فنکار مائیکل جیکسن مالی مشکلات میں20 December, 2005 | فن فنکار مائیکل کیس: فیصلے کا دن تصویروں میں13 June, 2005 | Your Photos ’کبھی الوداع نہ کہنا‘13.05.2003 | صفحۂ اول مائیکل جیکسن کا تصفیہ12.06.2003 | صفحۂ اول مائیکل جیکسن ضمانت پر رہا20 November, 2003 | صفحۂ اول جیکسن ’بچوں کو ورغلاتے تھے‘ 28 July, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||