BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 11:34 GMT 16:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل جیکسن کی اشیاء نیلامی میں
پاپ سنگر مائیکل جیکسن
مائیکل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ نیلامی کی خبر سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں
مشہور پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی چیزیں، جن میں ان کے ہاتھ سے لکھی شاعری اور ایک ٹوپی بھی شامل ہیں، لاس اینجلس میں اگلے ماہ نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

نیلامی میں تقریبًا دو ہزار ایسی اشیاء رکھی گئی ہیں جن کا تعلق 1960 سے 1990 کے درمیان مائیکل کے کریئر اور ان کے خاندان سے ہے۔

تاہم مائیکل کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مائیکل اس نیلامی کو روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔

ترجمان کا دعویٰ تھا کہ مائیکل نیلامی کی خبر سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔

نیلامی میں پیش کی جانے والی اشیاء اس وقت نیویارک کے گیوآرنیز نیلامی گھر میں رکھی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی چیز کی قیمت مقرر نہیں کی گئی۔ نیلامی گھر کے صدر آرلین ایٹئنگر کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں کہ جن کو خریدنے میں لوگ شوق ظاہر کریں گے۔

نیلامی میں مائیکل سے تعلق رکھنے والی دو ہزار اشیاء رکھی گئی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ خریدنے والے چاہے مائیکل کے گانوں کے پرستار ہوں یا عام کارپوریٹ خریدار، دونوں کو نمائش میں رکھی جانی والی چیزوں میں
خاص دلچسپی محسوس ہو گی۔

مائیکل کی اس کلیکشن کا ذکر اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک بچے سے جنسی زیادتی کے کیس میں مائیکل کا نام لیا گیا۔ اس کے بعد اس کلیکشن میں رکھی مائیکل کی انڈر وئیر سمیت کئی اشیاء کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا۔

تیرہ سال کے ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام سے 2005 میں مائیکل کو بری کردیا گیا۔ اس مقدمہ کی ابتداء اس وقت ہوئی جب ایک برطانوی صحافی کی بنائی ایک دستاویزی فلم کے دوارن مائیکل نے بچے کے ساتھ ایک بستر پر لیٹنے کا اعتراف کیا۔

ان اشیاء کی براہ راست نیلامی کے علاوہ شائقین ’ای بے‘ ویب سائٹ پر بھی ان اشیاء کی بولی لگا سکتے ہیں جبکہ مذکورہ اشیاء کی باقاعدہ نیلامی تیس سے اکتیس مئی کے دوران لاس ایجنلس میں ہو گی۔

مائیکل جیکسنپاپ گلوکار جیکسن
جنسی زیادتی کے الزامات کو خارج کرنے کی اپیل۔
مائیکل جیکسن مقدمہ اہم موڑ پر
مائیکل جیکسن کیس اہم مرحلے میں داخل ہو گیا
مائیکل جیکسنجیکسن ہسپتال میں
مائیکل جیکسن کی کمر میں تکلیف ہو گئی
مائیکلالزامات کا اثر یا۔۔
امریکہ میں مائیکل جیکسن کی مانگ کم
اسی بارے میں
مائیکل جیکسن عدالت چلے آئے
18 September, 2004 | فن فنکار
زیادتی کیس:مائیکل کامشکل دور
18 September, 2005 | فن فنکار
مائیکل جیکسن مالی مشکلات میں
20 December, 2005 | فن فنکار
مائیکل جیکسن برقعے میں
26 January, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد