مائیکل جیکسن پر بیوی کا مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کی سابقہ بیوی نے ان پر طلاق کے وقت کیے جانے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین جولائی کو لاس اینجلس سپیریئر کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مشہور پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی سابقہ بیوی ڈیبی رو نے ان سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ڈالر کی رقم کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ انہیں پچاس ہزار ڈالر دیے جائیں تاکہ وہ مائیکل جیکسن کے خلاف اپنے بچوں کی کسٹڈی کا کیس لڑ سکیں۔ مائیکل جیکسن سے ڈیبی رو کے دو بچےہوے تھے جن کی عمریں اب آٹھ اور نو سال ہیں۔ رو 2001 میں اپنے بچوں پرنس مائیکل اور پیرس کے سارے اختیارات سے دستبردار ہو گی تھیں۔لیکن 2004 میں انہوں نے عدالت سے اس فیصلے میں تبدیلی کی درخواست کی تھی اور اب وہ بچوں پر قانونی حق حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پچھلے سال رو نے مائیکل جیکسن کو 1999 میں طلاق دینے کے باوجود بچوں سی زیادتی کے مقدمے میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے ایک عظیم باپ کہا تھا لیکن اب وہ اس بات کا دعویٰ کر رہی ہیں کہ مائیکل جیکسن نے اکتوبر 2003 سے انہیں پیسے دینے بند کر دیے تھے۔ | اسی بارے میں جیکسن کٹہرے میں20 April, 2005 | فن فنکار جیکسن مقدمہ: ماں پر الزام تراشی24 May, 2005 | فن فنکار مائیکل جیکسن کی یادگار فتح 21 June, 2005 | فن فنکار مائیکل جیکسن مالی مشکلات میں20 December, 2005 | فن فنکار مائیکل جیکسن برقعے میں26 January, 2006 | فن فنکار مائیکل جیکسن کی رینچ پر تالہ10 March, 2006 | فن فنکار جیکسن مقدمے کیلیئے جیوری29 June, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||